117

دوسرا جاوید ممیورئیل T20 کپ کا فائنل الفیصل کلب نے جیت لیا

Share On:


بہترین کھلاڑیوں اور ٹیمیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے.

چونیاں(نامہ نگار) جاوید میموریل T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائینل میچ الفیصل کرکٹ کلب نے جیت لیا فائینل میچ الفیصل کرکٹ کلب بمقابلہ اتحاد کرکٹ کلب نے کھیلا دن دس بجے میچ شروع ہوا الفیصل نے پہلے کھیلتے ہوئے الفیصل کرکٹ کلب نے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز بنائے اتحاد کلب 15 اوور کی 3 بال پہ 115 رنز پہ سارے کھلاڑی آؤٹ ہو گئے 50 رنز سے یہ میچ الفیصل کرکٹ کلب نے جیت لیا
کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے سید عامر حسین تقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی. پروفیسر مبشر, سمیر الحادی سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی. الفیصل کرکٹ کلب کے کپتان کا کہنا تھا کہ یہ میچ کھلاڑیوں کی محنت سے ممکن ہوا ہے مین آف دی میچ فرحت شاہ کو دیا گیا علی خان نے بہترین کھیل پیش کیا
اس ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے 40 ٹیمیوں نے شرکت کی اس ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹر فہیم اشرف نے بھی شرکت کی تھی سید عامر حسین تقوی, پروفیسر مبشر, کامران اشرف سمیر الحادی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے چیف آرگنائزر ارشد پاشا کا کہنا تھا کہ دو ماہ تک ستلج سٹیڈیم چونیاں میں جاری رہنے والا ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کے ساتھ صحت مند سرگرمی کا اہتمام کرنا ہے تاکہ کھیل کے فروغ سے معاشرتی فکر اور صحت تندرستی کے حوالہ سے آگہی فراہم کی جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں